آرمی چیف کا انسداددہشتگردی سنٹرپبی کادورہ
آرمی چیف کا انسداددہشتگردی سنٹرپبی کادورہ

آرمی چیف کا انسداددہشتگردی سنٹرپبی کادورہ

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےقومی انسداددہشتگردی سنٹرپبی میں پاکستان اور روس کی فوجی تربیتی مشق “درزوبہ سوئم” کامشاہدہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشقوں میں شریک فوجی دستوں کےعزم، مہارت اور پیشہ ورانہ اعلیٰ معیار کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ یہ فوجی مشقیں باہمی روابط کو مضبوط بنانے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ان مشترکہ مشقوں سے دونوں ملکوں کی افواج میں تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کےمطابق ان مشقوں میں پاکستان کی خصوصی آپریشن فورس اور روس کی بری فوج کے دستوں نے انسداددہشتگردی کی تربیت پر خصوصی توجہ دی اور باہمی تجربات کا تبادلہ کیا۔پاکستان میں روس کے ڈپٹی ہیڈآف مشن ولادی میربیزتک بھی اس موقع پرموجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here