آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

عسکری قیادت نے کشمیریوں کی حمایت میں اہم اور بڑا اعلان کر دیا۔ کشمیر کی صورتحال پر غور کے لئے جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ایک نکاتی ایجنڈے پر ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئےآرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہا کہ پاک فوج کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی کامیابی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاک آرمی اپنی اس ذمہ داری کو نبھانے کے لئے مکمل تیار ہے اوراس سلسلے میں کسی بھی حد تک جائے گی۔ عسکری قیادت نے حکومت کے بھارتی اقدامات کو مسترد کرنے کے فیصلے کی بھرپور تائید بھی کی۔ فورم نے کہاکہ پاکستان نے کبھی بھی جموں و کشمیر پر بھارتی تسلط کو قانونی بنانے والے آرٹیکل 370 یا پینتیس اے کو تسلیم نہیں کیا۔ اب اس کھوکھلے دعوے کو بھارت نے خود ہی ختم کر دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here