آغا حسن کا یوم یکجہتی کے موقع پر پاکستانی قوم و قیادت کو شکریہ
آغا حسن کا یوم یکجہتی کے موقع پر پاکستانی قوم و قیادت کو شکریہ

آغا حسن کا یوم یکجہتی کے موقع پر پاکستانی قوم و قیادت کو شکریہ

سرینگر/انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے سربراہ اور سیئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے یوم یکجہتی کے موقعہ پر پاکستانی قوم و قیادت کا پُرخلوص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری کو پاکستانی قوم اور قیادت کشمیری محکوم و مظلوم عوام کے ساتھ یوم یکجہتی مناکر عالمی برادری کی توجہ اس دیرینہ سیاسی تنازعے کی طرف مبذول کرتی ہے جس کے مستقل حل کیلئے بھارت اور پاکستان نے عالمی برادری کے سامنے کشمیری قوم کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری قوم سات دہائیوں سے اسی تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں۔ بھارت عالمی برادری کے سامنے کئے گئے وعدوں اور یقین دہانیوں کے برعکس کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے جبرو تشدد کی پالیسی پر گامزن ہے جبکہ پاکستان روز اول سے ہی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی جرأت مندانہ وکالت کرتا چلا آرہاہے اور اس راہ میں کئی بار پاکستان کی عرضی سالمیت بھی داؤ پر لگ چکی ہے۔ آغا حسن نے کہا کہ پاکستان نے ہر قسم کے حالات میں کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھ کر اس مظلوم قوم کے سیاسی جذبات اور خواہشات کی بھر پور ترجمانی کی ہے۔ کشمیری عوام پاکستان کے اس عظیم اور بے بدل احسان کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ آغا حسن نے کہا کہ اس وقت جب بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کے خاتمے کیلئے ظلم وبربریت کے انتہائی بھیانک حربے آزما رہا ہے اور عالمی برادری مصلحت آمیز خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ان حالات میں کشمیریوں کی تمام تر امیدیں اور توقعات صرف اور صرف پاکستان سے وابستہ ہیں۔ آغا حسن نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی توقعات اور امیدوں کا بے بدل محور و مرکز ہے اور کشمیری قوم پُرامید ہے کہ پاکستانی قوم و قیادت تنازعہ کشمیر کے مستقل حل تک سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھ کر کشمیریوں کے ساتھ دینی اور ملی رشتوں کی بار بار تجدید کرتا رہے گا اور بحیثیت ایک اہم فریق کشمیر سے متعلق اپنے اصولی موقف پر چٹان کی طرح ڈٹا رہے گا۔  

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here