اربعین امام حسین ؑ پر جانے والے ہزاروں زائرین شکارپور میں قائم کیمپ سے مستفید
اربعین امام حسین ؑ پر جانے والے ہزاروں زائرین شکارپور میں قائم کیمپ سے مستفید
بھرپور رابطوں کے بعد زائرین کربلاکے راستے کی رکاوٹیں ختم ہوچکیں، ترجمان قائدملت جعفریہ
 زائرین بغیر کسی پریشانی کے قواعد کے مطابق عراقی قونصلیٹ سے رجوع فرمائیں، بذریعہ زمینی راستے زیارات پر جانیوالے کانوائے کا سلسلہ بھی جلد مکمل ہوجائے گا،مرکزی دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
     اسلام آباد11 اکتوبر 2019 (    جعفریہ پریس    ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان نے آگاہ کیا کہ بھرپور رابطوں کے بعد زائرین کربلائے معلی کےلئے اربعین حسینی ؑ کے سلسلے میں ویزوں کا اجرا شروع ، زائرین اب بغیر کسی پریشانی کے قواعد کے مطابق عراقی قونصلیٹ سے رجوع فرمائیں ویزوں میں حائل مشکلات دور کر دی گئیں۔ زمینی راستے سے زیارات پر جانیوالے کانوائے کا سلسلے بھی جلد مکمل ہوجائےگا ۔ذمہ داران ایسے عوامل سے اجتناب کریں جن کے سبب امسال زائرین کے ویزوں میں تاخیر ہوئی ۔
    مرکزی دفتر کی جانب زائرین کربلا ئے معلی کےلئے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت پر مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی اور مرکزی دفتر کے پاکستان میں اعلیٰ سطحی رابطوں، مسلسل ، بھرپور کاوشوں اور اسی طر ح دفتر قائد ملت جعفریہ نجف اشرف کی طرف سے قدیم ترین اسلامی علمی مرکزحوزہ علمیہ کے بزرگان مراجع عظام (خدا سایہ سلامت رکھے) کے دفاترسے رابطوں کے نتیجے میں عراقی قونصلیٹ اسلام آباد نے پا کستانی زائرین کےلئے اربعین کے لئے ویزوں کا اجرا شروع کردیاہے۔ اس سلسلے میں زائرین کرام ویزوں کے حصول کےلئے عراقی قونصلیٹ اسلام آباد سے قواعدو ضوابط کے مطابق رجوع فرمائیں تاکہ اربعین حسینی ؑ کے لئے کربلا معلی پہنچ سکیں۔
    ذمہ دار حضرات ایسے عوامل سے اجتناب کریں جن کے سبب امسال زائرین کے ویزوں میں تاخیر ہوئی،مزید یہ کہ کوئٹہ میں زائرین کے بے پناہ رش کے پیش نظر مرکزی سیکرٹری جنرل کے اعلیٰ سطحی رابطوں کے بعد 6اکتوبر 2019ءسے کانوائے کی روانگی تسلسل کے ساتھ جاری ہے، روانگی کا سلسلہ تین چار دنوں تک مکمل ہوجائےگا ۔زائرین کی خدمت کے پیش نظرشیعہ علماءکونسل اور جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نے باہمی اشتراک سے شکارپوراور کوئٹہ میں کیمپ لگائے ہیں جس میں زائرین کے لئے تمام سہولیات موجود ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here