اسرائیلی جارحیت میں 4 فلسطینی شہید
اسرائیلی جارحیت میں 4 فلسطینی شہید

اسرائیلی جارحیت میں 4 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوجیوں  نے رام اللہ کا محاصرہ کر کے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  4 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔

فلسطین کی اطلاع رسانی کے سینٹر کے مطابق صیہونی فوجیوں نے حمدان عارضه کو یہ بہانہ بناتے ہوئے کہ ان پر گاڑی چڑھانا چاہتے تھے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

ادھراسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور گھر گھر تلاشی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی کارروائی میں تیزی کل جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ سے 3  صیہونیوں کی ہلاکت کے بعد آئی ہے۔

صیہونی فوج نے واقعہ کا الزام فلسطینیوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کار میں سوار فلسطینی حملہ آوروں نے بس اسٹاپ کے قریب گولیاں چلائیں جس سے 3  صہیونی ہلاک ہوگئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here