اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کا اہم اجلاس زیر صدارت علامہ سید محمد عباس رضوی
اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کا اہم اجلاس زیر صدارت علامہ سید محمد عباس رضویاسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کا اہم اجلاس زیر صدارت علامہ سید محمد عباس رضوی

اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کا اہم اجلاس زیر صدارت علامہ سید محمد عباس رضوی برادر یوسف اخوند زادہ ہاوس نیورنگا منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی سینئر نائب صدر جناب دیدار علی سابق صوبائی وزیر پانی وبجلی
اور علامہ شیخ مرزا علی صوبائی جنرل سیکریٹری ودیگر شریک ہوے۔
اجلا س میں بابوسر بس سانحہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ سید محمد عباس رضوی نے اہلیان دیامر کی مخلصانہ خدمات(ابتدائی امداد ،خون کے فراہمی،اور ہمدردانہ شفقت) پاک فوج کی شاندارخدمات(جان بحق افراد کو عزت واحترام کے ساتھ آبائی علاقوں تک فضائی سروس کے ذریعے پہنچانا ،زخمیوں کی دیکھ بال وغیرہ)
اور اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے سرکردہ رہنماوں خصوصا قبلہ علامہ شیخ مرزا علی و دیدار علی (جنہوں نے سانحہ بابوسر میں جان بحق بلتستان کے تمام مرحومین کو دنیور جامع مسجد میں غسل وکفن دیا اور سرد خانے کا بندوبست کیااور احترام میں سکردو تک تشریف لاے اور گھر گھر جاکر پرسہ دیا،اس سے قبل گلگت سی ایم ایچ میں ایک بے تاب باپ کی طرح زخمیوں کی دلجوئی کی) اور دیگر تمام خدمات انجام دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔۔۔اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔اور مرحومین کے ارواح کی شادمانی کے لیے فاتحہ خوانی کی گی۔اجلاس کے بعد گانچھے سے تعلق رکھنے والے مرحوم شیخ قاسم رجائی اور شیخ مہدی حسنی کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی فاتحہ کیا گیا۔۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here