جعفریہ پریس –  اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت شہر میں سیاسی طاقت کا عظیم الشان مظاہرہ گلگت سے نگر تک ایک بڑی اور تاریخ ساز ریلی نکال کر کیا جس میں سینکڑوں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں شامل تھیں۔ اسلامی تحریک کے صوبائی عہدیداروں کی قیادت میں مرکزی سکریٹریٹ گلگت سے ایک ریلی نکالی گئی جو گلگت شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی دنیور پہنچی ،جہاں سے غلمت نگر گئی ۔ غلمت نگر میں جلسے کا انعقاد ہوا جس سے اسلامی تحریک کے صوبائی و ضلعی عہدیداروں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی تحریک گلگت بلتستان کی بڑی سیاسی و مذہبی جماعت ہے اسی لئے حکومت اس سے خوف زدہ ہوکر اس کے خلاف پروپیگنڈا میں مصروف ہے ۔ اسلامی تحریک ایک پارٹی کی بجائے ایک تحریک میں تبدیل ہو چکی ہے اور ملک سمیت گلگت بلتستان کے کونے کونے میں پھیل رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here