کراچی 4جنوری 2022
اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے منعقدہ اتحاد امت کانفرنس کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری نے وفد کے ھمراہ شرکت کی کانفرنس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی خصوصی طور پر شریک تھے کانفرنس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین نے شرکت کی



