اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما دیدار علی سے دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے وفد کی ملاقات
اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما دیدار علی سے دفتر قائد ملت جعفریہ قم کے وفد کی ملاقات

*اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے سابق صوبائی وزیر اور سینئر صوبائی نائب صدر جناب دیدار علی سے دفتر قائد ملت جعفریہ،قم کے وفد کی ملاقات*

*قم المقدسہ دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان،قم کے اعلی سطحی وفد نے نمائندہ قائد محترم ومدیر دفتر حجتہ الاسلام والمسلمین سید اظہر حسین زیدی کی سربراہی میں گلگت بلتستان سے تشریف لائی ہوئی معروف سیاسی و مذھبی شخصیت جناب دیدار علی سے ملاقات کی۔ وفد نے دیدار علی صاحب کو حرم حضرت فاطمہ معصومہ س کی زیارت کا شرف حاصل کرنے پر ھدیہ تبریک اور قم المقدسہ کی مقدس سرزمین پر تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔

سابق صوبائی وزیر نے وفد کی تشریف آوری پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں علماءکرام کا خادم ہوں اور اس بات پر فخر کرتا ہوں کہ علامہ سید ساجد علی نقوی ہماری ملت کے قائد ہیں۔
علماءکرام کی قیادت میں کام کرنا میری زندگی کا منشور ہے، شہید علامہ ضیاءالدین رضوی ہوں, علامہ غلام حیدر نجفی یا پھر مرحوم علامہ غلام محمد غروری، ہم نے ان سب علماءکرام کے شانہ بشانہ قوم کی خدمت کا شرف حاصل کیا۔

وزارت یا منصب ادنی اور عام چیز ہے، جبکہ علماء کی فرمانبرادی میں دنیا و آخرت کی نجات ہے۔ درویش صفت, سادہ زیست شخصیت جناب دیدار علی نے اپنے مخصوص انداز میں علماءکرام و قیادت سے اپنی والہانہ محبت و عقیدت کا اظہار فرماتے ہوئے کہا کہ میں جو کچھ ہوں یہ قائد محترم, قومی پلیٹ فارم اور علماءکرام کے زیر سایہ وشفقت کی مرہون منت ہے۔

وفد میں حجج الاسلام بشارت حسین زاھدی, ڈاکٹر بشیر احمد استوری, اقبال حسین طاہری, غلام محمد فخرالدین, غلام محمد شاکری, سید باقر عباس نقوی اور لیاقت علی سیال شامل تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here