جعفریہ پریس – اسلامی تحریک پاکستان گلگت ہنزہ نگر کی جانب سے غلمت نگر میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بڑی تعداد میں علما کرام ، تنظیمی کارکنان اور عوام الناس نے شرکت کی ۔ جلسہ عام سے صوبائی سینئر نائب صدر اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان شیخ مرزا علی ، صوبائی نائب صدر جناب دیدارعلی ، صوبائی جنرل سیکرٹری و امید وار حلقہ نمنر 4 نگر محمد علی شیخ ، امیدوار حلقہ نگر 3 دنیور کپٹن ( ر) محمد شفیع خان ، شیخ قیصر عباس اور دیگر نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کی سب سے بڑی جماعت ہے جس کا ثبوت آج کی عظیم الشان ریلی تھی ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی بھر کے عہدداران نے اسلامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here