اسلامی تحریک گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ کا جی۔بی ایل 4 نگر کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں علماء و عمائدین حلقہ 4 نگر کے ساتھ خصوصی نشست۔
اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کی صوبائی کابینہ نے صوبائی صدر و ممبر گلگت بلتستان کونسل آغا سید محمد عباس رضوی کی سربراہی میں ضلع نگر کا دورہ کیا۔ وفد میں صوبائی سینئر نائب صدر جناب دیدار علی، صوبائی سیکٹری جنرل علامہ شیخ مرزا علی، سیکٹری اطلاعات سید قائم علی شاہ کاظمی، صدر بلتستان ڈویژن علامہ شیخ فدا حسین عبادی، صدر گلگت ڈویژن علامہ شیخ منیر حسین منوری و دیگرشامل تھے۔
دورے کے دوران حلقہ 44 نگر کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے ذمہ دار علماء و عمائدین علاقہ کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔ نشست کے دوران اسلامی تحریک کے نامزد امیدوار محمد باقر اور کثیر تعداد میں کارکنان بھی شریک تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here