اسلام آباد:  ملی یکجہتی کونسل پاکستان جمعۃ الوداع ۳۱ مئی ۲۰۱۹ کو یوم القدس منائے گی
اسلام آباد:  ملی یکجہتی کونسل پاکستان جمعۃ الوداع ۳۱ مئی ۲۰۱۹ کو یوم القدس منائے گی

 

اسلام آباد:  ملی یکجہتی کونسل پاکستان جمعۃ الوداع ۳۱ مئی ۲۰۱۹ کو یوم القدس منائے گی

وفاقی دارلحکومت میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا

جعفریہ پریس : وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں مرکزی تاریخی القدس ریلی ” ملی یکجہتی کونسل پاکستان“کے پلیٹ فارم سے بعد از نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ اثناءعشریہ جی سکس ٹو سے جیو پلازہ تک نکالی جائے گی جس میں اتحاد بین المسلمین کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل میں شامل تمام مذہبی جماعتوں کی شخصیات اورکارکنوں سمیت دیگرمذہبی طلبا ءتنظیمیں شریک ہو ں گی جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل  عارف واحدی نے اسلام آباد اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے تمام اہل اسلام کو ریلی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بیت المقدس مسلمانوں کی مشترکہ میراث اور تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے آئیں اور ہم سب متحد ہو کراتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے یک زبان ہوکر آواز بلند کرتے ہوئے دنیا کے دیگر مسلم ممالک کےلئے اُمت واحدہ کا عملی نمونہ پیش کریں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here