اسکردو روڈ کے تعمیراتی فنڈز جاری کئے جائیں ہم عوامی حقوق کے لئے احتجاج کرینگے اسلامی تحریک گلگت بلتستان

جعفریہ پریس : اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے رہنماؤں نے جاری بیان میں کہا وفاقی حکومت کی جانب سے تعمیراتی مراحل میں اسکردو روڈ کے فنڈز روک کر عوامی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے اسلامی تحریک پاکستان گلگلت بلتستان کے صدر ممبر صوبائی کونسل آغا سید عباس رضوی نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں بھرپور احتجاج کرینگے اک طویل عرصے سے عوام اس منصوبے کی تعمیر کے انتظار میں ہے اب جبکہ یہ تعمیری مراحل میں تھا تو وفاق نے اس منصوبے کے فنڈز روک دئے ہیں اس سلسلے میں اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری آغا شیخ مرزا علی، سابق وزیر اسلامی تحریک آغا  دیدار علی ، بلتستان ڈویژن کے صدر فدا حسن عبادی۔ممبر اسمبلی ریحانہ عبادی ،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیپٹن سکندر علی نے اپنے بیانات میں اس منصوبے کے فنڈز کی عدم فراہمی پر سخت احتجاج کیا ہے اور اس سلسلے میں وفاق سے جلد اس منصوبے کے لئے فنڈز فراہم کرنے کی اپیل کی ہے 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here