افغانستان:صوبہ پروان میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔7افرادہلاک
افغانستان کے صوبے پروان میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا جانے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ صوبہ پروان کے گورنر کے مطابق حادثہ “سید خیل” ضلع میں پیش آیااورگاڑی میں سوار افراد شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے تاہم کسی گروپ یا تنظیم نےدھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔