افغانستان: انتخابی ریلی کے دوران خودکش حملہ
افغانستان: انتخابی ریلی کے دوران خودکش حملہ

افغانستان: انتخابی ریلی کے دوران خودکش حملہ

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں انتخابی ریلی کے دوران خودکش حملے میں تیرہ افراد ہلاک اورچالیس سے زائدزخمی ہوگئے۔
خودکش حملہ ضلع کاما میں اس وقت ہوا جب رواں ماہ ہونے والےپارلیمانی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ ریلی میں ایک آزاد امیدوار کے حامی ایک مقام پر جمع تھے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عطاللہ خوغیانی کے مطابق حملے کے زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہےاور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here