افواج پاکستان کو عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
افواج پاکستان کو عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

افواج پاکستان کو عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارتی میڈیا کی ایک اور ہرزہ سرائی۔ بھارت نے جھوٹ پر جھوٹ بولنے کی اپنی روایت ڈھٹائی سے برقرار رکھی۔ دنیا میں بھارت کی پہچان اس کے جھوٹ ثابت ۔ پاکستان نے دفاعی بجٹ میں کمی کا فیصلہ قومی یکجہتی کے عزم کے اعادے کے لئے کیا جبکہ بھارتی میڈیا حقائق کے برعکس اور حسب سابق، حسب روایت ہرزہ سرائی میں مشغول ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں بھارت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اپنے ٹویٹ میں انکا کہنا ہے کہ جعلی بھارتی میڈیا ہمارے دفاعی بجٹ کے اندرونی معاملات پر مرضی کے تجزیے کر رہاہے۔ بھارت نہ بھولے 27 فروری کو یہی فوج تھی اور اس کا یہی بجٹ تھا، جب بھارت کو دندان شکن جواب ملا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھر پور طاقت اور مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت کو یاد رکھنا چاہئے کہ افواج پاکستان مادر وطن کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور دفاع وطن کا فریضہ افواج پاکستان کا عزم ہے بجٹ نہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کہ افواج کو عوام کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here