جعفریہ پریس شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عار ف حسین واحدی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل قرآن مجید فرقان حمید میں موجود ہے۔ افسوس آج ہم اسلامی تعلیمات سے دوری کے باعث مشکلات ، بحرانوں کا شکار ہیں۔ قرآن پاک نے اتحاد کا درس دیا اور ہم نے فراموش کردیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی اسلام آبادکے علماء کرام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی23تا27رمضان المبارک ہفتہ نزول قرآن پاک منانے کا اعلان بھی اسی خاطرہے کہ قرآن کریم کے الہامی و آفاقی پیغام کو صحیح معنوں میں سمجھیں۔انہوں نے علماء کرام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں اللہ تبارک تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو۔ اس ہی آیت کریمہ کو لے کر علماء اتحاد امت کا عظیم کام سرانجام دینے میں اپنی کوششیں و توانائیاں صرف کریں۔انہوں نے کہا کہ امت کے تمام مسائل کا حل قرآن کریم میں موجود ہے۔ اگر قرآن کریم کی تعلیمات اسوہ رسول ؐ اور اہلبیت ؑ کے فرمودات پر عملدرآمد صحیح معنوں میں کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو نہ صرف نابود کرسکتے ہیں بلکہ امت مسلمہ اپنا کھویا ہوا مقام بھی دوبارہ حاصل کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا منتشر نظر آرہی ہے۔جبکہ استعماری قوتیں اسرائیل کی پشت پناہی کررہی ہیں۔او آئی سی خاموش ہے۔ عرب لیگ سمیت دیگر تنظیموں کی ملک فلسطین پربے حسی بھی انتہائی افسوس ناک ہے ۔ ایسی صورتحال میں اب علماء کرام پر لاز م ہے کہ وہ قرآن کریم کی تعلیمات کوعام کرنے میں کردارا دا کریں۔اور اس الہامی پیغام کے ذریعے امت مسلمہ میں بیداری مہم چلائیں۔اور مظلوم فلسطینی بھائیوں سمیت جہاں جہاں بھی مسلمان ظلم و بربریت کا شکار ہیں انہیں اس سے چھٹکارے کیلئے اخلاقی حمایت کرسکیں۔اور اپنا موثر کردار ادا کرسکیں اس موقع پر انہوں نے سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ کے معاملے پر سرد مہری پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی توایسا نہ ہو کہ امت مسلمہ کا اعتماد بھی اقوام متحدہ سے اٹھ جائے۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی