امدادی سامان غزہ لے جانے والے بحری جہاز پر اسرائیل کا حملہ
امدادی سامان غزہ لے جانے والے بحری جہاز پر اسرائیل کا حملہ

امدادی سامان غزہ لے جانے والے بحری جہاز پر اسرائیل کا حملہ

غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے قائم عالمی کمیٹی کے ترجمان ادھم ابوسلیمہ نے بتایا ہے کہ غزہ کے ساحلوں کے قریب پہنچنے کے بعد مذکورہ جہاز کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ واپسی، آزادی اور فلسطین نام  کے تین بحری جہازوں نے دو ماہ قبل یورپ کی بندرگاہوں سے غزہ کی جانب اپنے سفر کا آغاز کیا تھا جن پر غزہ کے ساحلوں کے قریب اسرائیلی بحریہ نے حملہ کردیا۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے پر زمینی اور فضائی حملہ روز کا معمول بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے غزہ کے لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here