جیکسن : امریکی ریاست میسیسیپی میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی جنوبی ریاست میسیسیپی میں فوجی طیارہ اڑان کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ اندوہناک حادثے میں سولہ افراد ہلاک ہوئے۔

امریکی ذرائع ابلاغ میں جاری رپورٹس کے مطابق طیارہ امریکی مرین کور کا تھا، کاؤنٹی ایمرجنسی مینجمنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق حادثے میں کوئی بھی مسافر زندہ نہ بچ سکا، جائے حادثہ پر ایف بی آئی کی ٹیمیں بھی پہنچ گئیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مرین کور کی جانب سے حادثے کی اطلاعات جاری کردی گئی ہیں، تاہم واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here