امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کے اندراج کے مرکز نے پیر کے دن رپورٹ دی ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں اتوار کے روز فائرنگ کے بہتّر واقعات رونما ہوئے جن میں اٹھائیس افراد ہلاک اور اڑتالیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے بیشتر واقعات ریاست اریزونا، ویسکانسن، ٹیکساس اور جورجیا میں رونما ہوئے۔
گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے ایک سو چوہتّر واقعات رونما ہوئے جن میں انہتّر افراد ہلاک اور ایک سو نو دیگر زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ امریکہ میں ہر سال ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here