انتہائی بحرانی حالات کے باجود قائد ملت جعفریہ کی بصیرت کے نتیجہ میں گلگت بلتستان میں کامیاب ہوئے دیدار علی
انتہائی بحرانی حالات کے باجود قائد ملت جعفریہ کی بصیرت کے نتیجہ میں گلگت بلتستان میں کامیاب ہوئے دیدار علی
انتہائی بحرانی حالات کے باجود قائد ملت جعفریہ کی بصیرت کے نتیجہ میں گلگت بلتستان میں کامیاب ہوئے، سابق وزیر دیدار علی دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کی جانب سے شہید راہ اسلام علامہ سید ضیاء الدین رضوی اور علامہ غلام محمد غروی کی خدمات کے اعتراف میں حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے سابق وزیر آبی ذخائر گلگت و بلتستان و رہنما اسلامی تحریک جناب دیدار علی نے خطاب کیا۔ سابق صوبائی وزیر اور اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے رہنما جناب دیدار علی نے اپنے خطاب میں علامہ غلام محمد غروی کے زمانے کی تشیع کے حقوق کے لیے کی جانے والی کوششوں اور علامہ غروی کی خدمات، ان کی سیاسی و مذہبی بصیرت اور قیادت کے ساتھ وابستگی پر روشنی ڈالی۔ سابق وزیر گلگت بلتستان دیدار علی نے دفتر قائد ملت جعفریہ کی جانب سے منعقدہ سیمینار کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس میں شرکت کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں علامہ غروی اور شہید ضیاء الدین رضوی نے قیادت سے وابستہ رہتے ہوئے قومی حقوق کے تحفظ کی انتہائی مضبوط تحریک کی بنیاد رکھی اور اسے آگے بڑھایا اور یہ قیادت سے وابستگی اور قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کی سیاسی بصیرت اور کوششوں کے نتیجہ میں اسلامی تحریک نے سخت بحرانی حالات میں بھی وزارت حاصل کی اورآج بھی قومی حقوق کے حصول کے لیے کوشاں ہے

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here