ایرانی سیلاب متاثرین کیلیے پاکستانی امداد
ایرانی سیلاب متاثرین کیلیے پاکستانی امداد

ایرانی سیلاب متاثرین کیلیے پاکستانی امداد

اسلامی جمہوریہ ایران میں سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی امداد کے لیے پاکستان کےوزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر پاکستان کا پہلا سی ون تھرٹی طیارہ امدادی سامان لے کر آج صبح ایران کے شہر اہوازپہنچ گیا۔ جبکہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے دوسرا سی ون تھرٹی طیارہ کل جمعرات کو ایران روانہ ہوگا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں ہماری دعائیں اورہمدردیاں ایران کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران میں حال ہی میں سیلاب نے بدترین تباہی پھیلائی جس سے شدید مالی اور جانی نقصان ہوا، ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم اور حکومت اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران میں پاکستان کی سفیر رفعت مسعود، سیلاب زدگان کیلئے بھجوانے گئے اس امدادی سامان کو ایرانی حکام کے حوالے کر رہی ہیں، اس امدادی سامان کا حجم 32 ٹن ہے جس میں خیمے، کمبل اور ابتدائی طبی امداد کا سامان شامل ہے ۔

واضح رہے ایران میں سیلاب اور بارشوں سے 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here