ایل اوسی کے سب سیکٹر میں بارودی مواد کا دھماکہ, 5جوان شہید شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مذمت
ایل اوسی کے سب سیکٹر میں بارودی مواد کا دھماکہ, 5جوان شہید شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مذمت

ایل اوسی کے سب سیکٹر میں بارودی مواد کا دھماکہ, 5جوان شہید شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مذمت

لائن آف کنٹرول کے سب سیکٹر میں بارودی مواد کے دھماکے میں پاک فوج کے پانچ جوان شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بارودی مواد کا دھماکہ آزاد کشمیر کے علاقے برنالہ میں لائن آف کنٹرول سے چند میٹر کے فاصلے پر ہوا۔ شہدا میں صوبیدار محمد صدیق ،سپاہی محمد طیب ، سپاہی زوہیب اور سپاہی غلام قاسم، نائیک شیر زمان شامل ہیں۔ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہاہے۔ دھماکہ بھارت کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور یہ باہمی جنگ بندی معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھی ہے۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے اس واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ہم شہداء کے خانوادے کے غم میں برابر کے شریک ہیں 

دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والے صوبیدار محمد صدیق گزشتہ تئیس سال سے پاک فوج میں خدمات سرانجام دے رہے تھے ان کی عمر چوالیس سال تھی اور پسماندگان میں تین بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ صوبیدار محمد صدیق کا تعلق اٹھ مقام سے تھا جبکہ نائیک شیر زمان شہید گزشتہ تیرہ سال سے پاک فوج میں خدمات انجام دے رہے تھے ان کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے کرک سے تھا۔ سپاہی محمد طیب خوشاب کے رہائشی اور پانچ سال سے پاک فوج کا حصہ تھے ۔ سپاہی زوہیب شہید کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے ہجیرہ سے تھا جبکہ سپاہی غلام قاسم شہید کا تعلق سرگودھا سے تھا اور ان کی عمر بائیس سال تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here