یاد رہے کہ پیر کو بحرین کی نمائشی عدالت عالیہ نے بزرگ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسمی کی شہریت منسوخ کرتے ہوئے ان کے لئے ایک سال قید کی سزا کی تو ثیق کر دی تھی۔رپورٹ کے مطابق بحرین کے فوجیوں نے نمائشی عدالت کے اس غیر قانونی ظالمانہ فیصلے کی کاپی منگل کو آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر والوں کے حوالے کر دی ۔ بحرین کی نمائشی عدالت نے اپنے فیصلے میں آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی دولت و ثروت ضبط کرنے کا حکم بھی صادر کیا ہے۔ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ بحرین کے فوجیوں نے عدالت کے فیصلے کی کاپی آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھروالوں کو سونپنے کے ساتھ ان کے گھر کا محاصرہ مزید سخت کر دیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here