بنگلہ دیش میں سمندری طوفان مورا نے تباہی مچادی ہے
بنگلہ دیش میں سمندری طوفان مورا نے تباہی مچادی ہے ۔طوفان سے پانچ افرد ہلاک جبکہ سینکڑوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں ۔نواحی ملک میں میانمار سے ہجرت کرکے آنے والے روہنگیا مسلمانوں کے کیمپوں میں بھی بڑے پیمانے میں تباہی ہوئی ہے ۔دس لاکھ افراد کومحفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیاہے ۔طوفانی ہواؤں کی رفتار ایک سو سترہ کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ۔طوفان اب شمال کی طرف سے بڑھ رہاہے اوربھارت کے کچھ علاقے بھی متاثرہونے کاخدشہ ہے ۔