بھارت اب سیکولر نہیں انتہاءپسند ریاست بن چکا، پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے، عارف واحدی
بھارت اب سیکولر نہیں انتہاءپسند ریاست بن چکا، پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے، عارف واحدی

بھارت اب سیکولر نہیں انتہاءپسند ریاست بن چکا، پوری قوم کشمیری عوام کے ساتھ ہے، عارف واحدی
 قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر پوری ملت جعفریہ نے بھارتی نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا،کشمیر صرف مسلم نہیں انسانیت کا مسئلہ ہے، مودی اسرائیل کی پیروی کررہاہے، کسی صورت خطے میں بھارتی اجارہ داری قائم نہیں ہونے دینگے، دفاع وطن کےلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں ، شیعہ علماءکونسل پاکستان
 
 اسلام آباد، 15 اگست 2019ء(جعفریہ پریس )شیعہ علماءکونسل پاکستان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کے حکم پر ملک بھر میں ملت جعفریہ نے 15 اگست کو کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے یوم سیاہ کے طور پر منایا ، سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ عارف واحدی نے کہاہے کہ بھارت اپنے ظالمانہ اقدامات کے بعد سیکولر ملک نہیں رہا، پہلے اس کے مظالم کی وجہ سے اس کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ چاک ہوا اور حالیہ اقدامات کے بعد یہ ریاست سیکولر ریاست بھی نہیں رہی بلکہ اب یہ انتہاءپسند ملک میں تبدیل ہوچکی ہے، پاکستان سمیت پوری دنیا میں اب مودی سرکار اور اس کے اقدامات پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں، مسئلہ کشمیر صرف مسلم امہ کا نہیں بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے، مودی اسرائیلی پیروی کررہاہے، ٹرمپ کی وجہ سے اسرائیل کے بعد بھارت کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے ، واضح کردینا چاہتے ہیں کسی صورت خطے میں بھارتی اجارہ داری قائم نہیں ہونے دینگے، دفاع وطن کےلئے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
    یوم سیاہ کے موقع پر سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل علامہ عارف حسین واحدی نے اپنے بیان، کارکنان سے مختلف مقامات پر خطاب،وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جنوبی ایشیا میں امن کےلئے ضروری ہے کہ مسئلہ کشمیر کا پائیدارحل نکالا جائے،چاہیے تو یہ تھا بھارت ہٹ دھرمی اور انتہاءپسندی و ظلم و جارحیت کو ترک کرکے پاکستان کے مذاکرات کی پیشکش پر مثبت رد عمل کا مظاہرہ کرتا لیکن اس نے انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ اپنے ہی آئین کی بھی دھجیاں اڑادیں۔ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے امن کی خواہش کمزوری نہیں بلکہ ہم ایٹمی قوت ہیں کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا، مادر وطن کی حفاظت کےلئے ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ہم بار بار امن اور مذاکرات کی بات خطے اور انسانیت کی فلاح کی خاطر کرتے ہیں البتہ مودی سمیت کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے ۔ انہوں نے اس موقع پر حکومت پاکستان سے کہاکہ اپنی سفارتکاری اور خارجہ پالیسی کو مزید موثر بنایا جائے اور کشمیریوں کا مقدمہ مضبوط انداز میں عالمی عدالت انصاف، اقوام متحدہ سمیت تمام بین الاقوامی فورمز پر پیش کیا جائے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here