بھارت تیار رہے پاک فوج سرپرائز دے گی, ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارت تیار رہے پاک فوج سرپرائز دے گی, ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت تیار رہے پاک فوج سرپرائز دے گی, ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس جواب دینے کےلیے تمام آپشن کھلے ہیں ۔ بھارت تیار رہے پاک فوج سرپرائز دے گی۔ 
جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت دشمنی میں جھوٹ اور بے وقوفی کا سہارا لیتا ہے۔ اکیس منٹ تک پاکستان کی حدود میں رہنا کا بھارتی دعوی بے بنیا د ہے ۔ گزشتہ رات بھارتی فضائیہ کا مقصد شہری آبادی کو نشانہ بنانا تھا تاہم پاک فضائیہ کے کمبیٹ پٹرولنگ مشن نے کرن ویلی کےقریب بھارتی فضائیہ کوچیلنج کیا اور واپس جانے پر مجبور کر دیا ۔
میجر جنرل آصف غور نے کہا کہ پلوامہ حملے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں سیاسی اور عسکری قیادت قوم کو اعتماد میں لے چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے انتخابات کے پیش نظر بے بنیاد بے بنیاد پروپیگنڈہ کررہا ہے ڈی جی ایس پی آر نے کہا کہ گزشتہ رات بھارتی دعوؤں کے برعکس کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔جائے وقوعہ سب کیلئے کھلاہے ، تصدیق کی جاسکتی ہے۔ 
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کو واضح کیا گیا تھا کہ اگر حملہ ہوا تو فوری جوابی کارروائی کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو جواب دینے کیلئے تمام آپشن کھلے ہیں ۔
میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم نے خطے میں امن کیلئے قربانیاں دی ہیں جبکہ بھارت اپنی بے وقوفی سے خطے کے امن کو داو پر لگا رہاہے ۔پاکستان نے پہلے بھی بھارت کے جھوٹوں کا پول کھلا ،اب بھی کھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں اور عوام متحد ہیں-

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here