بھارت کا یوم آزادی آج یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہاہے
بھارتبھارت کا یوم آزادی آج یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہاہےر پر منایا جارہاہے

بھارت کا یوم آزادی آج یوم سیاہ کے طور پر منایا جارہاہے

پاکستان بھرمیں اور کنٹرول لائن کے دونوں جانب آج (جمعرات) بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہاہے۔یوم سیاہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اقدام کے خلاف احتجاج کے لئے منایا جا رہا ہے۔بھارتی فیصلے کے خلاف احتجاج کے لئے سرکاری عمارات پرقومی پرچم سرنگوں رہے گا۔بھارت کے مذموم عزائم کو مسترد کرنے کیلئے پاکستان اور آزادکشمیر میں گھروں کی چھتوں اور گاڑیوں پر سیاہ جھنڈے لگائے جائیں گے۔ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیںاور سیمیناروں کابھی اہتمام کیاگیاہے جن کے ذریعے مظلوم کشمیریوں کی حالت زار اجاگر کی جائے گی جنہیں گزشتہ دس روز سے بے انتہامظالم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دریں اثناء ٹوئیٹرنے پاکستانی وزارت خارجہ کی عمارت کی تصویر کی سیاہ رنگ میں نمائش کی ہے جس کا مقصد آج (جمعرات) بھارت کے یوم آزادی کویوم سیاہ کے طورپرمناناہے۔دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے ایک بیان میں کہاکہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here