بی بی سی پر پاکستان سے متعلق خبر جھوٹ کا پلندہ۔ آئی ایس پی آر
بی بی سی پر پاکستان سے متعلق خبر جھوٹ کا پلندہ۔ آئی ایس پی آر

بی بی سی پر پاکستان سے متعلق خبر جھوٹ کا پلندہ۔ آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آرکے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بی بی سی کی پاکستان سے متعلق 2 جون کی خبر صحافتی اقدار کے منافی اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بی بی سی نے خبر شائع کرنے سے پہلے ہمارا موقف نہیں لیا، معاملے کو بی بی سی انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا جا رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام بے بنیاد ہے۔آئی ایس پی آر نے مکمل حقائق جاننے کیلئے بی بی سی کو ملاقات کی پیشکش بھی کی ۔پاکستان کے عوام اس قسم کے منفی پروپیگنڈے سےبخوبی آگاہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here