جب تک پابندیاں نہیں ہٹتیں ہم بات چیت نہیں کریں گے: قطر

قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا ہے کہ قطر اُس وقت تک عرب ممالک سے بات چیت نہیں کرے گا جب تک معاشی اور سفری پابندیاں نہیں ہٹائی جاتیں ۔
دوحہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے کہا کہ جب تک قطر پر پابندیاں عائد ہیں کوئی بات چیت نہیں ہوگی۔مذاکرات کے لئے پابندیاں ہٹانا ہوں گی۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے امریکہ کا دورہ کریں گے جس میں امریکی حکام کے ساتھ عرب ملکوں کے ساتھ تنازعے کے باعث قطر کی معیشت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اثرات سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر اُن کے ملک کا بائیکاٹ جاری رہا تو وہ علاقے کے دوسرے ملکوں پر بھروسہ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here