جعفریہ پریس کراچی- نمائندہ ولی فقیہ پاکستان قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شیعہ علما کونسل پاکستان کی جانب سے منعقدہ علما کانفرنس سے صدراتی خطاب کیا کانفرنس میں شیعہ علما کونسل کے مرکزی جرنل سکٹری حجت السلام علامہ عارف حسین واحدی حجت السلام علامہ باقر نجفی ، حجت السلام علامہ شیخ شبیر میثمی حجت السلام علامہ شہنشاہ حسین نقوی علامہ جعفر سبحانی نے بھی خطاب کیا۔
قائد ملت جعفریہ نے فرمایا جو لوگ یوم حضرت عثمان پر جلوس نکال تے ہیں انکو حق نہیں پہنچتا کے عزداری کے جلوسوں پر اعتراض کریں ؛
انہوں نے موجودہ عالم اسلام کے فتنوں بالخصوص داعش نامی فتنہ کے حوالے سے کہا :جو کچھ فتنہ عالم اسلام میں ہو رہا ہے اسکا منبع پاکستان ہے ،اس موجودہ فتنہ (داعش ) کو ہوا بھی وہی دے رہے ہیں ،ان کا نشانہ سب سے پہلے اصل تشیع تھا مگر ہم نے حکمت کے ذریعہ انکو گندگی کے ڈھیر پر لا کر کھڑا کردیا قائد ملت جعفریہ کا کراچی کے ٹارگٹ کلنگ کے مسائل پر کہنا تھا کہ ہم اس مرحلے پر پہنچ چکے ہیں کہ اب اپنے خلاف ہونے والی سازشوں کو دوسرے انداز میں روکیں ہم کراچی کے مسئلہ پر اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے قائد ملت جعفریہ کا کہنا تھا کے اس بار کا محرم ایک نئے انداز سے آرہا ہے اپنے اپ کو آمادہ اور تیار رکھیں اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت کو فروغ دیں ،مجلس حسین ع دعوت الی للہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here