جعفریہ پریس – جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی وفد کی مرکزی صدر جے ایس او وفا عباس کی سربراہی میں ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان اسکردو علامہ شبیر حسین صابری اور سابق مدیر دفترِ تحریکِ جعفریہ قُم ایران علامہ شبیر حسین صابری سے مختلف اور اہم امور پر گفتگو ہوئی ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل نے کہا کہ جے ایس او کے وفد کا بلتستان کا دورہ کرنا خوش آئند اور حالات کی اوّلین ضرورت تھی اس دورے سے نوجوانوں میں ایک ولولہ پیدا ہوا ہے جس کا حالیہ انتخابات پر بہت اچھا اثر پڑے گا۔علامہ محمد رضا بہشتی نے اپنے بیان میں کہا کہ جے ایس او کے جوانوں کے ساتھ ہم مکمل تعاون کرنے کیلئے تیار ہوں ہماری تمام تر توقعات جے ایس او کے جوانوں پر ہیں اور آج کے جوان ہی ہمارا مستقبل ہیں اور اُمید کرتے ہیں کے ہمارے تعاون کے ساتھ ساتھ نوجوان بھی ہماری توقعات پر پورا اُتریں گے۔ مرکزی صدر نے یقین دہانی کروائی کے ہم نوجوان مل کر ملکِ پاکستان کی تاریخ بدلیں گے پاکستان ہم نے ہی بنایا تھا اوراس کو بچانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here