• عزاداری مذہبی و شہری آزادیوں کا مسئلہ، قدغن قبول نہیں، علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ
  • اسلامی تحریک پاکستان کا اعلی سطحی وفد گلگت بلتستان کے دورے پر اسکردو پہنچے گا

تازه خبریں

حضرت آیۃ اللہ العظمی محقق کابلی کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہیں علامہ عارف واحدی

حضرت آیۃ اللہ العظمی محقق کابلی کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہیں علامہ عارف واحدی

حضرت آیۃ اللہ العظمی محقق کابلی کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہیں علامہ عارف واحدی

جعفریہ پریس : حضرت آیۃ اللہ العظمی محقق کابلی نے اپنی پوری زندگی فقہ اہل بیت کی ترویج و تبلیغ میں گزاری۔ مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل علامہ عارف حسین واحدی

مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا مرجع عظیم الشان حضرت آیۃ اللہ العظمی شیخ قربان علی محقق کابلی کی رحلت کی مناسبت سے اپنے تعزیتی پیغام میں کہنا تھا کہ “جب ایک عالم دین کی وفات ھو جاتی ھے تو اسلام میں ایک ایسی دراڑ پڑ جاتی ھے کہ جسے کوئی شیئ پر نہیں کر سکتی”

علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ یہ عالم بزرگوار جنھوں نے اپنی پوری زندگی معارف الٰہی اور فقہ اھلبیت ع کی ترویج و تبلیغ میں گذار دی مشکلات اور زحمات برداشت کیں مگر ایک لحظہ کے لئے بھی اس مقدس مشن سے پیچھے نہ ہٹےاور استقامت کے ساتھ مکتب اھلبیت علیھم السلام کی خدمت میں پیش پیش رھے۔

مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علماء کونسل نے عالم تشیع کے مرجع عظیم الشان حضرت آیۃ اللہ العظمی محقق کابلی کے دنیا سے اٹھ جانے کو حوزات علمیہ اور دینی و علمی حلقوں کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

آخر میں علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ ھم حضرت بقیّۃ اللہ الاعظم علیہ آلاف التحیۃ والسلام کے حضور،حوزات علمیہ،مراجع عالیقدر،ملت مظلوم افغانستان،مرحوم کے شاگردان و پیروان اور انکے محترم خانوادہ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ھیں اور انکے لئے اللہ تعالیٰ سےجنت الفردوس میں بلندی درجات،رحمت الٰہی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کی دعا کرتے ھیں۔