• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

حوزہ علمیہ قم میں علامہ شہید ضیاء الدین رضوی اور علامہ غلام محمد غروی کی یاد میں عظیم الشان سیمینار کا انعقاد

حوزہ علمیہ قم میں علامہ شہید ضیاء الدین رضوی اور علامہ غلام محمد غروی کی یاد میں عظیم الشان سیمینار کا انعقاد

حوزہ علمیہ قم میں علامہ شہید ضیاء الدین رضوی اور علامہ غلام محمد غروی کی یاد میں عظیم الشان سیمینار کا انعقاد
دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان قم کی جانب سے شہید راہ اسلام علامہ سید ضیاء الدین رضوی اور علامہ غلام محمد غروی کی خدمات کے اعتراف میں حوزہ علمیہ قم المقدسہ میں ایک عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں حوزرہ علمیہ قم المقدسہ کے کثیر طلاب نے شرکت کی۔ سیمینار سے ادیان و مذاہب یونیورسٹی کے سربراہ اور عالمی مجلس اہل بیت کے جنرل سیکرٹری حجت الاسلام و المسلمین سید ابوالحسن نواب، سابق وزیر آبی ذخائر گلگت و بلتستان و رہنما اسلامی تحریک جناب دیدار علی اور بزرگ عالم دین و امام جمعہ اسکردو حجت الاسلام و المسلمین علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے خطاب کیا۔
حوزہ علمیہ قم کے انٹرنیشنل کانفرنسز ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے گلگت بلتستان کے لیے علامہ غلام محمد غروی اور شہید علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی خدمات پر روشنی ڈالی اور کہا کہ علامہ غروی اور شہید ضیاء الدین رضوی نے قومی و ملی شعور بیدار اور خطے کے حقوق کے لیے کوششیں کیں۔ مقررین نے تاکید کی کہ قائد ملت جعفریہ حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی با بصیرت پالیسیوں کی وجہ سے جہاں گلگت بلتستان میں تشیع کے حقوق کی آواز بلند ہوئی اور حقوق کے حصول کا سلسلہ شروع ہوا وہاں ملک بھر میں اتحاد و وحدت کی فضا برقرار ہوئی اور دہشت گردوں کو حقیقی معنوں میں تنہائی کا شکار اور گندگی کے ڈھیر پر پہنچادیا گیا۔