ضلع نور پور خوشاب
اپریل 2018
جعفریہ پریس : قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ ساجد علی نقوی سربراہ اسلامی تحریک پاکستان نائب صدر متحدہ مجلس عمل کی زہرا اکیڈمی کے زیر اہتمام اجتماعی شادیوں کے پروگرام میں شرکت و میڈیا سے گفتگو اس موقع پر ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی بھی موجود تھے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے پاکستان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کی۔ قائد ملت جعفریہ کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل انتخابی اتحاد ہے اور آئندہ انتخابات میں متحدہ مجلس عمل بھرپور انداز میں انتخابات میں حصہ لے گی اس حوالے سے تیاری کررہے ہیں ملک کی۔مجموعی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور اسی میں پاکستان کی ترقی کا راز ہے ہر سطح پر قانون کی حکمرانی رول آف لاء کا قیام ضروری ہے ہم نے ہمیشہ مثبت سیاست کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہینگے اتحاد امت مسلمہ کا قیام اس ملک میں ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے جو تمام مسلم ممالک میں نمایاں حیثیت رکھتا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here