خڑکمرمیں بارودی سرنگ کے دھماکے پر افسوس ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان  
خڑکمرمیں بارودی سرنگ کے دھماکے پر افسوس ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان  

قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقوی کی خڑکمرمیں بارودی سرنگ کے دھماکے میں افسوس کا اظہار، شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت

جعفریہ پریس : قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے بھی خڑ کمر میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افسران جوانوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رکھنی چاہیے اور علاقے کی ترقی اور دیر پاامن برقرار رکھنے کےلئے مزید ٹھوس اقداما ت اُٹھانے کی ضرورت ہے

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور علامہ عارف حسین واحدی نے شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمی ہونے والے جوانوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here