• قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ
  • اسلامی تحریک پاکستان کا اعلی سطحی وفد گلگت بلتستان کے دورے پر اسکردو پہنچے گا
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان ۸ شوال یوم جنت البقیع کے عنوان سے منائے گی

تازه خبریں

دفاع پاکستان کے تمام شہداءکو خراج عقیدتپیش کرتے ہیں، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

دفاع پاکستان کے تمام شہداءکو خراج عقیدتپیش کرتے ہیں،علامہ ساجد نقوی
پاکستان کی سلامتی‘ خودمختاری اور دفاع کے لئے ملک کی مسلح افواج کے کارنامے بے مثال ہیں، قائد ملت جعفریہ
داخلی و خارجی معاملات میںافواج پاکستان کے شانہ بشانہ ایک قوم بن کر ارض پاک کا دفاع ضروری ہے۔یوم دفاع تقریب سے خطاب
راولپنڈی / اسلام آباد 6 ستمبر 2016 (جعفریہ پریس ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے راولپنڈی میں یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری کے دفاع کے لیے پاک فوج نے ماضی میں جو کارنامے اور خدمات انجام دی ہیں وہ ہمیں اس بات کی طرف متوجہ کرتے ہیں کہ ہم ملکی سلامتی اور دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کریں لیکن ہماری توجہ اس نکتے کی طرف بھی مرکوز رہنی چاہیے کہ اگر پاک فوج اپنے پیشہ وارانہ فرائض تک محدود رہے تو وہ بہترین انداز سے پاکستان کا دفاع اور ملکی سلامتی کا تحفظ کرسکتی ہے۔ علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان داخلی اور خارجی لحاظ سے شدید مشکلات سے دوچار ہے۔ ایک طرف سرحدوں پر ازلی دشمن جارحیت دکھارہا ہے تو دوسری طرف ملک کے اندر ملک دشمن سفاک دہشت گرد‘ ٹارگٹ کلر اور بدامنی پھیلانے والے عناصر سرگرم عمل ہیں۔ ضرب آپریشن کے کامیاب آپریشن کا دائرہ ملک کے دیگر شہروں تک پھیلانے کے مثبت اثرات ظاہر ہوئے ہیں اسی طرح نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد بھی ملکی مفاد میں ہے تاہم انتظامیہ کی طرف سے ظالم و مظلوم اور قاتل و مقتول کی تمیز کئے بغیر بیلنس کی ظالمانہ اور غیر منصفانہ پالیسی کے نتیجے میں معاشرے کے عزت دار‘ معزز اور امن پسند لوگوں کی بلاجواز گرفتاریاں تشویش ناک ہیں۔علامہ ساجد نقوی کامزید کہنا تھا کہ ان حالات میںحکمرانوں اور ملکی دفاع وسلامتی کے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں موجود بحرانوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں‘ ملکی سلامتی ‘ قومی یکجہتی کو مقدم خیال کرتے ہوئے سرحدوں کے دفاع کو باہم متحدہوکر یقینی بنایا جائے‘ عوام کو امن و سکون کی فراہمی‘ انکے مذہبی حقوق اور شہری آزادیوں کے تحفظ کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔انہوں نے دفاع پاکستان کی جنگ میں شہید ہونے والے تمام شہداءکو خراج عقیدت اورتمام غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ اپنے اندر وحدت و اتحاد پیدا کریں اور ہر قسم کے فرقہ وارانہ، مسلکی، فروعی، لسانی، گروہی اور ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر اسلام اور پاکستان کو اپنی پہلی ترجیح قرار دے کر خدمت کا عہد کریں۔