دنیا کا امن تبا ہ کرنے والا بڑا عالمی قانون شکن ملک خود امریکہ ہے ، علامہ عارف واحدی 
 دنیا کا امن تبا ہ کرنے والا بڑا عالمی قانون شکن ملک خود امریکہ ہے ، علامہ عارف واحدی 
 دنیا کا امن تبا ہ کرنے والا بڑا عالمی قانون شکن ملک خود امریکہ ہے ، علامہ عارف واحدی
دنیامیں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی اور کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ ایک ملک دوسرے ملک کی فوج کو دہشتگرد قرار دے، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان
عالم اسلام کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کے عزائم خطرناک ، اسلامی ممالک یہود و نصاری ٰ کا آلہ کار بننے سے بچیں ،، امریکہ کی ایران کےخلاف یہ ساز ش بھی ناکام ہو گئی ہے

راولپنڈی/اسلام آباد 12اپریل 2019ء (  جعفریہ پریس )شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ایرانی فوج (پاسداران انقلاب اسلامی ) کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی اقدام پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پالیسیاں ہمیشہ ناکام رہی ہیں اور دنیا کے پر امن ممالک کی جانب سے بھی امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے اعلان کی عالمی اور علاقائی سطح پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے ۔علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ دنیامیں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی اور کبھی بھی ایسا نہیں ہوا کہ ایک ملک دوسرے ملک کی فوج کو دہشتگرد قرار دے ۔پوری دنیا کا امن تبا ہ کرنے والا بڑاعالمی قانون شکن ملک خود امریکہ ہے ،انہوںنے کہا کہ عالم اسلام کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کے عزائم خطرناک ہیں ، اسلامی ممالک یہود و نصاری ٰ کاآلہ کار بننے سے بچیں ، امریکہ کی ایران کےخلاف یہ ساز ش بھی ناکام ہو گئی ہے ۔ انہوںنے مزید کہا دنیا بخوبی جانتی ہے کہ امریکہ نے افغانستان ،لیبیا ،شام ، عراق اور یمن میں فوجی مداخلت کی جس کے نتیجہ میں ان ممالک کا امن اور سٹریکچر تباہ ہو گیا او ر ان مما لک کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا۔ کیا یہ امریکہ کی جانب سے کھلی دہشتگردی نہیں؟ علامہ عارف حسین واحدی کا مزید کہنا ہے کہ کہ امریکہ عالمی امن خراب کرنے والا اور دنیا میں برائیوں کی جڑہے، جس نے اسرائیل کا سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا اورشام کے حصہ گولان کی پہاڑیوں کوغیر قانونی طور پر اسرائیل کا حصہ قرار دیا،اس دہشت گردی کو اسلام کے ماننے والے کسی صورت قبول نہیں کریںگے۔آخر میں علامہ عارف واحدی نے امریکہ کی طرف سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے کے غیر قانونی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ خود عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کرتا چلا آرہاہے اور مغربی ایشیاءمیں اپنی فوج کے ذریعہ دہشت گرد ی کو فروغ دے رہا ہے جسے روکنے کیلئے تمام اسلامی و یورپی ممالک کو متحد ہو کر اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر امریکی جارحیت اور دہشتگردی کا راستہ روکنے کیلئے پہلے سے بنائے گئے قوانین پر عملدرآمد کرنے کی ضروت ہے تاکہ دوسرے ممالک میں امریکی مداخلت کے خاتمے کو یقینی بناتے ہوئے دنیا میں پُر امن ماحول کے تحفظ کو ممکن بنایا جاسکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here