دھشتگردی پر قابو پانے کے لئے ملک میں اتحاد بین المسلمین کی فضا کا قائم ھونا ضروری ھے علامہ واحدی
دھشتگردی پر قابو پانے کے لئے ملک میں اتحاد بین المسلمین کی فضا کا قائم ھونا ضروری ھے علامہ واحدی

بھلوال سرگودھا:شیعہ علما کونسل بھلوال کی طرف سے سابقہ تحصیل صدر مولانا سعیدلحسن شیرازی مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے رتو کالا میں پروگرام رکھا گیا جس میں قائد محترم نے خطاب کرنا تھا ۔قائد محترم کی مصروفیات کے پیش نظر مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے پروگرام میں شرکت اور خطاب کیا۔
علامہ عارف واحدی نے خطاب میں علما کی خدمات اور موجودہ ملکی اور بین الاقوامی حالات پر گفتگو کی۔ملی مذھبی صورتحال اور ھماری ذمہ داریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ تنظیم کو مضبوط بنا کر قیادت کے بازو مضبوط کرنا ھم سب کی ذمہ داری ھے اور کہا کہ جب تنظیم نچلی سطح تک مظبوط ھو گی اور ھماری صفوں میں اتحاد ھو گا اور ھم منظم ھونگے تو ملی حقوق کا تحفظ بھی یقینی ھوگا۔
آخر میں انھوں نے ملک میں امن و امان کے مسئلے پر گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ دھشتگردی پر قابو پانے کے لئے پورے ملک میں اتحاد بین المسلمین کی فضا کا قائم ھونا ضروری ھے جس کے لئے ھماری قیادت نے سب سے اھم کردار ادا کیا ھے ملک کو امن کا گہوارہ بنانا اور قانون کی عملداری کو یقینی بنانا وہ بھی مشکل ترین حالات میں ۔ھماری قیادت کا طرہ امتیاز ھے ۔شمالی وزیرستان اور قبائلی علاقوں میں افواج پاکستان پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ھیں پوری قوم ملک میں امن و امان قائم کرنے میں اور بیرونی دشمن سے مقابلہ کرنے اور دشمن کی جارحیت کو روکنے میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here