• قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ
  • اسلامی تحریک پاکستان کا اعلی سطحی وفد گلگت بلتستان کے دورے پر اسکردو پہنچے گا
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان ۸ شوال یوم جنت البقیع کے عنوان سے منائے گی

تازه خبریں

دہشت گردو کی منظم کاروائی نے سیکیورٹی فورسز کے اداروں کی پول کھول دی درگاہ شاہ نورانی کا افسوس ناک واقعہ اپنے ساتھ بہت سارے سوال چھوڑ گیا(علامہ ناظر عباس تقوی)

دہشت گردو کی منظم کاروائی نے سیکیورٹی فورسز کے اداروں کی پول کھول دی درگاہ شاہ نورانی کا افسوس ناک واقعہ اپنے ساتھ بہت سارے سوال چھوڑ گیا(علامہ ناظر عباس تقوی)
اگر حکومت جلد از جلد امدادی سہولیات فراہم کرتی تو اس واقعے میں اتنی زیادہ قیمتی جانیں ضائع نہیں ہوتی )
دہشت گردی کے اس طرح کہ واقعات آپر یشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان پر کئی سوالات اُٹھاتے ہیں)
چہلم امام حسین پر ملک بھر میں فُل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں تاکہ دہشت گردی کا کوئی بھی دالخراش واقع پیش نہ آسکے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے درگاہ شاہ نورانی میں ہو نے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعے میں پچاس سے زائد شہید ہونے والے تمام شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا سول اسپتال کراچی میں زخمیوں کی عیادت کے بعدمیڈیاں سے گفتگوں کرتے ہوئے علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا اس سا نحہ میں دہشت گردو کی منظم کاروائی نے سیکیورٹی فورسز کے اداروں کی پول کھول دی درگاہ شاہ نورانی کا افسوس ناک واقعہ اپنے ساتھ بہت سارے سوال چھوڑ گیا اگر حکومت جلد از جلد امدادی سہولیات فراہم کرتی تو اس واقعے میں اتنی زیادہ قیمتی جانیں ضائع نہیں ہوتی گز شتہ کئی سا لوں سے پا کستان دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے اور آج تک کئی ہزار بے گناہ اس دہشت گردی کا نشانہ بن چُکے ہیں لیکن حکومت اور ریاستی ادارے تا حال اس دہشت گردی کو رو کنے میں ناکام نظر آتے ہیں اور دہشت گرد وقفے وقفے سے اپنے ہدف کو نشانہ بنا نے میں کامیاب ہو جاتے ہیں دہشت گرد مقدس مقامات کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں جوتشویش ناک بات ہے اس طرح کے واقعات آپر یشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان پر کئی سوالات اُٹھاتے ہیں کہ اتنے وسیع آپر یشن کے با وجود دہشت گردو کی کاروائی افسوس ناک عمل ہے عوام کو دہشت گردو کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے کب تک عوام اپنے پیاروں کے جنا زے اٹھاتے رہیں گے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ریاست پا کستان کے پاس کوئی جامع پالیسی موجود نہیں ہے ہم حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ چہلم امام حسین پر ملک بھر میں فُل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کئے جائیں تاکہ دہشت گردی کا کوئی بھی دالخراش واقع پیش نہ آسکے