رحیم یار خان کے قریب مسافر ٹرین حادثے پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اظہار افسوس
رحیم یار خان کے قریب مسافر ٹرین حادثے پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اظہار افسوس

رحیم یار خان کے قریب مسافر ٹرین حادثے پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کا اظہار افسوس

جعفریہ پریس : شیعہ علماء کونسل پاکستان کی جانب سے رحیم یار خان کے قریب ٹرین حادثےپر اظہار افسوس کیا گیا اور جاں بحق افراد کی مغفرت کی دعا کی گئی 

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ لواحقین  کی داد رسی کے لئے حکومت بھرپور اقدامات کرے  اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں 

کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے قریب علی الصبح ولہار ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ حادثے میں بیس افراد جاں بحق جبکہ اکانوے مسافر زخمی ہوئے ۔جن میں سے ایک کی حالت تشویشنا ک ہے۔ 
لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس صبح چار بجکر پینتالیس منٹ پر صادق آباد کے قریب ولہار ریلوے سٹیشن پر لوپ لائن پر پہلے سے کھڑی پارسل ایکسپریس ٹرین سے ٹراگئی ۔ جس کا انجن مکمل طور پرتباہ ہوگیا جبکہ چھ سے سات بوگیا ں بھی شدید متاثر ہوئیں ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور ریلویز کی انتظامیہ نے فوری ریلیف آپریشن شروع کیا ۔ اور روہڑی سے ریلف آپریش کے لئے ریلف ٹرین منگوائی گئی۔ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل کے مطابق جائے حادثہ پر امدادی کاروائیاں تقریبا مکمل ہو چکی ہیں ۔اورٹریک سے تباہ ہونے والی بوگیوں اور ملبے کو ہٹا دیا گیا ہے۔حادثے میں زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے جنہیں بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here