حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی تاریخ 3 جمادی الثانی ہے۔ جبکہ ایک اور روایت کے مطابق حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کی تاریخ13 جمادی الاول ہے۔

صدیقہ طاہرہ جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے آج منگل تین جمادی الثانی کو پاکستان کی فضا سوگوار و عزادار ہے اور پورا ملک سیاہ پوش ہے

پاکستان کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں بی بی دوعالم جناب فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی مظلومانہ شہادت کی تاریخ کی مناسبت سے مجالس عزا برپا کی جا رہی ہیں اور ماتمی دستے اپنے اپنے مخصوص انداز میں نوحہ خوانی اور سینہ زنی کرکے ام الائمہ کی مظلومیت پر اشک غم کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں –

 پاکستان کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں منجملہ لاہور، کراچی، راولپنڈی، پشاور، کوئٹہ اور گلگت بلتستان میں عاشقان رسولۖ و آل رسولۖ نے ایام فاطمیہ کی مناسبت سے سوگواری کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد کر رہے ہیں- اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here