زائرین کی مشکلات دور کرنا اولین ترجیح ہے زائرین کے حوالے سے شائع خبر سے شیعہ علماءکونسل کا تعلق نہیں
زائرین کی مشکلات دور کرنا اولین ترجیح ہے زائرین کے حوالے سے شائع خبر سے شیعہ علماءکونسل کا تعلق نہیں
 زائرین کی مشکلات دور کرنا اولین ترجیح ہے ، شیعہ علماءکونسل
بعض اخبارات میں شیعہ زائرین کے حوالے سے شائع خبرسے شیعہ علماءکونسل کا کوئی تعلق نہیں ہے،ترجمان شیعہ علماءکونسل پاکستان
 زائرین کی بسوں سے کوئی شخص یاکمیٹی رقم صول کرتی ہے تو اس سے شیعہ علماءکونسل پاکستان کا کوئی تعلق نہیں

اسلام آباد/راولپنڈی7اکتوبر 2019ء(  جعفریہ پریس )شیعہ علماءکونسل پاکستان کے ترجمان کاکہنا ہے کہ بعض اخبارات میں ایران و عراق جانیوالے شیعہ زائرین کے حوالے سے شائع خبرسے شیعہ علماءکونسل پاکستان کا کوئی تعلق نہ ہے ۔خبر صحافتی اقدار ،اصولوں اور حقائق کے برعکس ہے۔ جاری شدہ رسید سے واضح ہے کہ مطلوبہ رسیدمرکزی کمیٹی برائے امور زائرین پاکستان کی طرف سے جاری ہوئی ہے اور وہی اس کی وضاحت دے سکتے ہیں۔اس کے ذمہ دار مرکزی کمیٹی سے متعلق افراد ہیں جو امور زائرین سرانجام دے رہے ہیں ۔یہ رسید شیعہ علماءکونسل پاکستان کی طرف سے جاری نہیں ہوئی اور نہ ہی شیعہ علماءکونسل پاکستان کا اس جھوٹی اور من گھڑت خبر سے کوئی تعلق ہے۔علامہ عارف حسین واحدی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماءکونسل پاکستان اور مرکزی دفتر زائرین کی فقط آمد و رفت میں پیش آمدہ مشکلات کے حل کےلئے اقدامات کرتے ہیں ۔ترجمان شیعہ علماءکونسل پاکستان کا کہنا تھاکہ زائرین کی مشکلات دورکرنا اولین ترجیح ہے اور ہماری کوشش رہی ہے کہ ہم زائرین کی آمد و رفت کے مسائل کم کرنے اور بنیادی سہولیات فراہم کرنے کےلئے اقدامات کریں ۔زائرین کی مشکلات کے پیش نظر تفتان بارڈرپرقائد ملت جعفریہ پاکستا ن کی خصوصی ہدایات اور سرپرستی میںزہرا اکیڈمی کراچی کے چیرمین و سرپرست ڈاکٹرعلامہ شبیر حسن میثمی کے تعاون سے زائرین کے لئے درجنوں طہارت خانے تعمیرکروائے اور میٹھے پانی کی بہت بڑی ٹینکی بنوائی جس سے لاکھوں زائرین مستفید ہورہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اگر زائرین کی بسوں سے کوئی شخص یاکمیٹی رقم و صول کرتی ہے تو اس سے شیعہ علماءکونسل پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here