• قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ
  • اسلامی تحریک پاکستان کا اعلی سطحی وفد گلگت بلتستان کے دورے پر اسکردو پہنچے گا
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان ۸ شوال یوم جنت البقیع کے عنوان سے منائے گی

تازه خبریں

سانحہ سیالکوٹ میں فوری انصاف ہی سری لنکن عوام کے دکھوں کا مداوا ہوگا، علامہ شبیر میثمی

سانحہ سیالکوٹ میں فوری انصاف ہی سری لنکن عوام کے دکھوں کا مداوا ہوگا، علامہ شبیر میثمی

سانحہ سیالکوٹ میں فوری انصاف ہی سری لنکن عوام کے دکھوں کا مداوا ہوگا، علامہ شبیر میثمی
سر ی لنکن عوام سے اظہار یکجہتی پاکستانی عوام کے عدل و انصاف پر پختہ یقین کا ثبوت ہے، بریگیڈیرشیونتھ کلاتنگے
سری لنکن ہائی کمشن کے منسٹر کونسلر ڈیفنس بریگیڈیر شیونتھ کلاتنگے کا شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی سے ٹیلی فونک رابطہ
راولپنڈی/اسلام آباد 14 دسمبر 2021ء( جعفریہ پریس پاکستان)شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے سری لنکا ہائی کمیشن کے ڈیفینس ایڈوائزر منسٹر کونسل بریگیڈیر شیونتھ کلاتنگے نے ٹیلی فونک رابطہ کر کے شیعہ علماءکونسل پاکستان کی جانب سے سیالکوٹ واقعے کی مذمت اور سری لنکن عوام سے اظہار یکجہتی پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے برادرانہ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ واقعے پر شیعہ علماءکونسل پاکستان اور دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں کی جانب سے مذمت اور رد عمل نے ثابت کیا کہ یہ واقعہ انسانیت کے خلاف تھا اور سری لنکن عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام حق و انصاف پر پختہ یقین رکھتی ہے۔ اس موقع پر شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے واقعے کو ظلم و سفاکیت سے تعبیر کرتے ہوئے سری لنکن ہائی کمیشن کے منسٹر کونسلر ڈیفنس بریگیڈیر کلاتنگے کو یقین دلایا کہ وہ اس واقعہ پر انصاف کو یقینی بنانے کیلئے کوشاں رہیں گے اور انصاف کی حتمی فراہمی کے لیے تمام مراحل پر نظر رکھی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلام سلامتی کا دین ہے جو انسانیت کی بقاءکا ضامن ہے۔ انہوں نے اس واقعہ کو انتہائی شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوری انصاف سری لنکن عوام کے دکھوں کا مداوا ہوگا۔ دونوں رہنماو¿ں نے پاک سری لنکا تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے عوامی سطح پر تعلقات کو مذید استوار کرنے پر بھی اتفاق کیا۔