مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور امارات کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔ سعودی عرب نے جوکچھ قطر کے ساتھ کیا اب وہ لبنان کے ساتھ کررہا ہے۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے کے بعض مسائل سعودی عرب کی غلط اور گستاخانہ پالیسی کی بنا پر کنٹرول سے خارج ہورہے ہیں۔

محمد بن عبدالرحمن آل ثانی  نے کہا کہ سعودی عرب دوسروں کو آگ میں جلا کر خود محفوظ نہیں رہ پائے گا اور یہی آگ ایک دن اسے بھی اپنی لپیٹ میں لے لے گی ۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو چھوٹے عرب ممالک پر تسلط اور جارحیت کے بجائے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here