قطر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کا مطالبات پر بات چیت سے انکار عالمی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ عرب قطر تنازع پر سعودی عرب کا موقف نا قابل قبول ہے، سعودی عرب کا بات چیت سے انکار عالمی تعلقات کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مطالبات کی لسٹ پیش کر کے مذاکرات سے انکار نہیں کرسکتا۔ اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا تھا کہ قطر کو پیش کردہ مطالبات پر بات چیت نہیں ہوسکتی۔

اب قطر پر طے کہ وہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حمایت کرنا بند کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here