سپاہ پاسداران کے کنبے سے رہبر انقلاب کا خطاب ۔ تصاویر
سپاہ پاسداران کے کنبے سے رہبر انقلاب کا سپاہ پاسداران کے کنبے سے رہبر انقلاب کا خطاب ۔ تصاویر

۳ شعبان المعظم  سید الشہدا، سبط مصطفیٰ(ص)، دلبند زہرا (ع)، نور چشم مرتضیٰ (ع)، حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کو یوم پاسدار کا نام دیا گیا ہے۔ اس موقع پر شب ولادت میں رہبر انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران کے عظیم کنبے کے بعض نمائندوں اور انکے اہل خانہ سے خطاب فرمایا۔

اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے امریکہ سمیت ایران کے دشمنوں کو نادان بتاتے ہوئے فرمایا کہ انہوں نے گزشتہ چالیس برسوں میں جو کچھ ممکن ہوا ایران کے خلاف انجام دیا مگر وہ اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہے۔آپ نے فرمایا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے خلاف مشکلات کھڑی کر کے امریکہ کو کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔

آپ نے فرمایا کہ اسلامی ںظام اور انقلاب کو حاصل ہونے والی عظمت کسی ایٹم بم سے حاصل نہیں ہوئی کیوں کہ ہم اسے خلاف دین و شریعت سمجھتے ہیں۔اسلامی انقلاب کی طاقت اور اسکی عظمت کا راز ایرانی قوم کی فداکاری، انکی بصیرت اور استقامت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here