سپریم کورٹ نے چیف آف آرمی اسٹاف کی مدت ملازمت میں6ماہ کی توسیع کر دی

سپریم کورٹ نےچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی مشروط توسیع کر دی ہے ۔ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےحکومت کو چھ ماہ میں قانون سازی کا حکم دیاہے ۔مختصر فیصلہ چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے پڑھ کر سنایا۔معاملے پر سماعت تین روز تک جاری رہی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 243 کے تحت صدر مملکت مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں اور مسلح افواج حکومت کی کمانڈ اور کنٹرول میں ہیں۔ عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر جنرل قمر جاوید باجوہ کی 28 نومبر سے 6 ماہ کے لیےتعیناتی کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here