• شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری پر قاتلانہ حملہ-
  • اربعین حسینی پر پاکستانی زائرین کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں جاری ہیں علامہ شبیر میثمی
  • چار دیواری میں عزاداری کو روکنا غیر آئینی اقدام ہے ، شیعہ علماءکونسل
  • شہادتوں کا عظیم مشن کربلا سے شروع ہوا اور ابھی تک جاری ہے۔شہادتیں ہی عزاداری کی بقا ہیں۔
  • سبیل امام حسینؑ روکنے والا مجرم ہے علامہ سید ناظر عباس تقوی
  • اسلامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام قرآن کے پیغام کے عنوان سے کانفرنس گلگت میں منعقد
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت کی موجودہ صورتحال پر ہنگامی اجلاس
  • جعفریہ اسٹوڈنٹس کے جوانوں نے 18 ہزار فٹ کی بلندی پر علم حضرت عباس نصب کردیا
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کی گلگت میں شرپسندی کی شدید مذمت
  • شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی آغا حامد موسوی کی وفات پر تعزیت

تازه خبریں

شام: رقہ میں امریکی فوجیوں کے مظالم پر پردہ ڈالنے کی کوشش

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگورکونا شنکوف نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ رقہ پر امریکی اتحاد کی بمباری میں کافی تعداد میں شامی شہری جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق شہر رقہ، جرمنی کے درسدن شہر جیسی سرنوشت سے دوچار ہوا ہے جو انّیس سو پینتالیس میں امریکہ و برطانیہ کی بمباری میں نقشے سے ہی ختم ہو گیا۔

جنرل کوناشنکوف نے اسی طرح رقہ کو آزاد کرانے میں ہونے والی تاخیر پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ روسی فضائیہ کی مدد سے شامی فوج کو دیرالزور کو آزاد کرانے میں جو رقہ سے بھی بڑا شہر ہے اور جنگ سے قبل جہاں کی آبادی بھی پانچ لاکھ کی تھی صرف دس دن لگے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ شامی فوج نے جمعے کے روز رقہ میں داعش دہشت گرد گروہ پر کامیابی اور اس شہر کو مکمل طور پر دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔

رقہ، شام کا پہلا ایسا بڑا شہر تھا کہ جس پر دو ہزار چودہ میں داعش دہشت گرد گروہ نے قبضہ کر لیا تھا اور پھر اسے اس گروہ نے اپنے ہیڈکوارٹر میں تبدیل کر دیا تھا۔