روسی صدر ولادیمیرپوتن نے پیرس میں فرانس کے نومنتخب صدر امانوئیل میکرون کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم آہنگ کوششوں پر زور دیا ہے – روسی صدر نے اس موقع پر کہا کہ شام کے بحران کے بارے میں ہمارا موقف واضح ہے- انہوں نے کہا کہ صرف متحد ہو کر اور ہم آہنگ کوششوں سے ہی دہشت گردی کے خطرے کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے – انہوں نے کہا کہ ہم آہنگ کوششوں سے ہی شام کے بحران کو بھی حل کیا جاسکتا ہے – فرانس کے صدر نے بھی شام میں امن کی برقراری کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لئے پیرس اور ماسکو کے تعاون کی تقویت پر زور دیا – روسی صدر پوتن فرانس کے نو منتخب صدر کی دعوت پر پیر کو پیرس پہنچے تھے جہاں فرانسیی صدر نے ان کا استقبال کیا – بتایا جاتا ہے کہ دونوں لیڈروں نے شام اور یوکرین کے بحران اور بین الاقوامی دہشت گردی جیسے اہم موضوعات پر بات چیت کی –

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here